غزہ : غذائی بحران میں شدت، ہزاروں فلسطینوں کی ورلڈ فوڈ پروگرام کے گودام پر لوٹ مار،2 ہلاک

May 29, 2025 | 11:04:AM
غزہ : غذائی بحران میں شدت، ہزاروں فلسطینوں کی ورلڈ فوڈ پروگرام کے گودام پر لوٹ مار،2 ہلاک
کیپشن: لوٹ مار کے مناظر
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)غزہ میں غذائی بحران شدت اختیار کر دیا ، بھوک کے مارے ہزاروں فلسطینیوں نے بدھ کے روز وسطی غزہ میں اقوام متحدہ کے گودام پر دھاوا بول دیا۔

 ورلڈ فوڈ پروگرام نے لوٹ مار اور ہنگامہ آرائی کےنتیجے میں دو ممکنہ ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے ۔

 غزہ میں دو ماہ کی ناکہ بندی کے بعد بالآخر امداد پہنچنا شروع  ہوئی ہے، غذائی تحفظ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر پانچ میں سے ایک شخص بھوک کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں:ایلون مسک کا ٹرمپ انتظامیہ کو بائے بائے

دوسری طرف انٹرنیشنل میڈیا کی طرف سے جاری فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  فلسطینیوں کا ہجوم دیر البلاح میں ڈبلیو ایف پی کے گودام سے سکیورٹی کی جانب سے فائرنگ کی پرواہ کئے بغیر خوراک کے تھیلے لے جاتا ہے۔

ڈبلیو ایف پی نے  ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ بھوکوں کے ہجوم نے دیر البلاح، وسطی غزہ میں ڈبلیو ایف پی کے الغفاری گودام میں گھس کر کھانے کی اشیاء کی تلاش کی جو پہلے سے تقسیم کے لیے رکھی گئی تھیں۔

ڈبلیو ایف پی نے کہا ابتدائی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ اس المناک واقعے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وہ ابھی تک تفصیلات کی تصدیق کر رہا ہے۔