ایلون مسک کا ٹرمپ انتظامیہ کو بائے بائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کو بتائے بغیر مشیر کا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔
الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا، سوشل میڈیا سائٹ ایکس کے مالک اور امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی کے سربراہ ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ کو خیر باد کہہ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کو بتائے بغیر مشیر کا عہدہ چھوڑ ا۔
ایلون مسک نے ایکس پر اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ حکومت کے خصوصی ملازم کی حیثیت سے میرا ٹائم ختم ہوگیا۔
مزید پڑھیں:امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، ٹرمپ کو درآمدی محصولات لاگو کرنے سے روک دیا
ایلون مسک نے لکھا کہ صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے اضافی اخراجات کم کرنے کا موقع دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈوج کا مشن وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے بھی ارب پتی ایلون مسک کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ کو چھوڑنے کی تصدیق کردی۔
وائٹ ہاؤس نے کہا کہ یہ درست ہے کہ ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ کو چھوڑ دیا ہے۔ ان کا ساتھ آج رات سے ختم ہوجائے گا۔