پی ٹی آئی خواتین ونگ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیدہ سمیرا رضا نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا 

May 29, 2023 | 19:58:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  پی ٹی آئی خواتین ونگ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیدہ سمیرا رضا نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں۔

پی ٹی آئی خواتین ونگ کی ایک اور وکٹ گر گئی، پی ٹی آئی خواتین ونگ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیدہ سمیرا رضا نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔

اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے دن کنول شوذب ہمیں ہدایات دیتی رہی کہ جی ایچ کیو پہنچیں، میں نے گروپ میں کنول شوذب کی باتوں سے صاف انکار کردیا، پاک فوج اور فوجی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا سکتے،  کنول شوذب نے دھمکی دی کہ میں آپ کو عہدے سے ڈی نوٹیفائی کر دوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ، 12 ملزمان کی حراست ملڑی کو دینے کا حکم

انہوں نے مزید کہا کہ  9 کے واقعے کے بعد پارٹی میں رہنا میرے لئے مشکل ہے، جلد  پریس کانفرنس کرکے پارٹی کو خیرباد کہوں گی، میرا تعلق فوجی خاندان سے ہے، کبھی پاک فوج کے خلاف نہیں جاسکتی۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)