فوادچودھری جہانگیر ترین سے رابطے میں تھے،عون چودھری 

May 29, 2023 | 19:48:PM
فوادچودھری جہانگیر ترین سے رابطے میں تھے،عون چودھری 
کیپشن: عون چودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کے قریبی ساتھی عون چودھری نے دعویٰ کیاہے کہ پنجاب سے بڑے نام ہمارے ساتھ شامل ہوں گے، فوادچودھری جہانگیر ترین سے رابطے میں تھے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عون چودھری نے کہاکہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا پی ٹی آئی کیلئے دفاع کرنا مشکل ہے،سیاستدانوں میں آپس میں مشاورت ہوتی رہتی ہے، فوادچودھری، امین اسلم کاجہانگیر ترین سے اچھا تعلق ہے، فوادچودھری جہانگیر ترین سے رابطے میں تھے،ان کاکہناتھا کہ نئی پارٹی کا نام مشاورت سے رکھا جائے گا،چند روز میں نئی جماعت کے نام کا اعلان کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا سے عمران خان کیلئے پریشان کن خبریں