ایران جنگ کے اثرات، بھارتی معیشت زمین بوس

Mar 29, 2026 | 11:43:AM
ایران جنگ کے اثرات، بھارتی معیشت زمین بوس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) خلیج میں جنگی صورتحال کے بھارتی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار بھارتی بانڈز اور اسٹاک مارکیٹ سے ریکارڈ رفتار سے سرمایہ نکال رہے ہیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک سرمایہ کار بھارت سے مجموعی طور پر 12.14 ارب ڈالر کا سرمایہ واپس نکال چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خلیجی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے بھارت میں مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد سے بھارتی روپیہ تقریباً 4.2 فیصد تک کمزور ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:’’دھرندر کی کمائی سے حصہ دیا جائے‘‘ لیاری والوں کا بھارت سے دلچسپ مطالبہ