مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

Mar 29, 2026 | 09:41:AM
مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) این ڈی ایم اے نے ملک کے بیشتر  شہروں میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا الرٹ جاری کر دیا،مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک بھر میں مزید بارش برسائے گا۔

ملک کے مختلف شہروں میں رات سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،کشمیر،پختونخوا ،بالائی و وسطی پنجاب، گلگت بلتستان ،شمال مشرقی بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں چندمقامات پرتیزبارش کا امکان ہے۔

لاہور کےمختلف علاقوں میں 7 گھنٹے تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا،ہوا کی رفتارمیں اضافے سے ٹھنڈک احساس بڑھ گیا،موسم نہایت خوشگوارہوگیا،اسلام آباد راولپنڈی اورگرد و نواح میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا،درجہ حرارت میں کمی سے سردی کا احساس ہونے لگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا، بالائی و وسطی پنجاب، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان جبکہ جنوبی پنجاب کے مختلف مقامات پر تیز بارش متوقع ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:بنوں میں شدید بارش، گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق،2زخمی

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ سندھ اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں ژالہ باری اور بلند پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

مزید برآں، آئندہ دو روز کے دوران کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔