سعودی عرب ’زمین پر جنت‘ کی طرح ہے، جارجینا روڈریگز

Mar 29, 2023 | 13:29:PM
سعودی عرب ’زمین پر جنت‘ کی طرح ہے، جارجینا روڈریگز
کیپشن: جارجینا روڈ ریگز نے سعودی عرب میں اپنی زندگی کے 11 ہفتے گزارنے سے متعلق ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ خود کو سعودی عرب میں محفوظ ترین محسوس کر رہی ہیں
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیائے فٹبال کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب کو زمین پر جنت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کی مہمان نوازی، ثقافت اور صحرا سمیت سب کچھ بہت خوبصورتی کا حامل ہے۔

   گزشتہ 11 ہفتوں سے جارجینا اپنے بوائے فرینڈ، پرتگالی فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو کے ہمراہ سعودی عرب میں مقیم ہیں جہاں رونالڈو النصر کلب کیساتھ شراکت داری کے سبب مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: دنیائے فٹبال کے بے تاج بادشاہ لیونل میسی کا ایک اور اعزاز

جارجینا روڈ ریگز نے سعودی عرب میں اپنی زندگی کے 11 ہفتے گزارنے سے متعلق ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ خود کو سعودی عرب میں محفوظ ترین محسوس کر رہی ہیں اور یہاں کی خاندانی اقدار کی قدر کرتی ہیں۔

29 سالہ ماڈل کا کہنا ہے کہ میں سعودی عرب میں ریت کے ٹیلوں سے محظوظ ہو رہی ہوں، مختلف محفلوں اور ایوارڈز شو میں بھی شرکت کر رہی ہوں اور یہاں کے ایک مشہور ترین پرفیوم برانڈ کی ایمبیسڈر بھی بن گئی ہوں۔