شاداب خان کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ مل گیا

Mar 29, 2023 | 12:34:PM
شاداب خان کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ مل گیا
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ مل گیا۔

   انسٹاگرام پر جاری اپنے ایک پیغام میں شاداب خان نے یو اے ای کا گولڈن ویزہ ملنے کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

اپنے پیغام میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے باہر، میں نے سب سے زیادہ وقت متحدہ عرب امارات میں گزارا ہے، یہ ہمیشہ گھر کی طرح محسوس ہوتا ہے اور گولڈن ویزا حاصل کرنے پر مجھے فخر ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Shadab Khan (@shadab0800)

شاداب خان گزشتہ دو سالوں سے پاکستانی ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان ہیں اور انہوں نے افغانستان کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بابر اعظم کی غیرموجودگی میں ٹیم کی قیادت بھی کی ہے تاہم آل راؤنڈر سیریز سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہے کیونکہ پاکستان کو 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔