پھلوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

Mar 29, 2023 | 11:04:AM
شہر  لاہور میں پھلوں کی قیمتوں میں مسلسل اضا فے سے قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخوں میں عملدرآمد نہ ہو سکا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مائدہ وحید) شہر  لاہور میں پھلوں کی قیمتوں میں مسلسل اضا فے سے قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخوں میں عملدرآمد نہ ہو سکا۔

بڑھتی مہنگائی کے باعث شہریوں کو شدید پریشان کا سامنا ہے۔پھل خریدنا غریب کیلئے خواب بن گیا۔ سوشل میڈیا کا بائیکاٹ سے بھی غریب کو سستا پھل دلانے میں ناکام رہا۔  

سیب سرکاری قیمت 325 مارکیٹ میں 450روپے کلو میں فروخت ہو رے ہیں۔

مزید پڑھیں: برائلر گوشت کی قیمت میں معمولی اضافہ 

کیلا سرکاری قیمت 330 بازار میں 450روپے کلو میں فروخت، امردو سرکاری قیمت 165 اور بازار میں 300روپے کلو میں فروخت، خربوزہ سرکاری قیمت 160لیکن بازار میں 250روپے کلو میں فروخت۔

انگور سرکاری ریٹ 1000جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1200 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی قیمتوں پر کوئی قابو پانے والا نہیں۔ بائیکاٹ کا بھی کسی پر اثر نہیں۔ مسلسل بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کو رمضان المبارک میں پھل جیسی نعمت سے محروم کر دیا ہے۔