سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

Jun 29, 2026 | 18:59:PM
سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
کیپشن: سہیل آفریدی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد کی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

ان کی مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو برقرار رکھا ہے۔

عدالت نے پولیس کو وزیر اعلیٰ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 9 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر مزید سستا ،نئی قیمت سامنے آ گئی