اسلام آباد کا نقشہ بدلنے والابڑا فیصلہ، نیا منصوبہ تیارکر لیا گیا

Jun 29, 2026 | 12:07:PM
اسلام آباد کا نقشہ بدلنے والابڑا فیصلہ، نیا منصوبہ تیارکر لیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا ورلڈ کلاس وائلڈ لائف سفاری پارک بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ترجمان سی ڈی اے کے مطابق سی ڈی اے 350 ایکٹر پر محیط بارہ کہو میں سفاری پارک بنائے گا۔

ترجمان سی ڈی اے نے بتایا ہے کہ بارہ کہو کے قریب یہ منصوبہ دنیا کے منفرد جنگلی تجربات پاکستان لانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ترجمان سی ڈی اے کے مطابق یہ میگا پراجیکٹ ماحول دوست سیاحت، جنگلی حیات کے تحفظ اور فیملی تفریح کے لیے ہو گا۔

مزید پڑھیں:آزاد کشمیر کا 286 ارب روپے کا سالانہ بجٹ آج پیش ہوگا