دریائے سوات کا حادثہ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کی ناکامی ہے:خواجہ آصف

Jun 29, 2025 | 22:36:PM
دریائے سوات کا حادثہ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کی ناکامی ہے:خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سوات واقعہ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کی ناکامی ہے جوکہ دریائے میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لیے خالی ہاتھ پہنچے۔

وزیردفاع خواجہ آصف ڈسکہ میں سانحہ سوات میں جاں بحق افراد کےگھر  پہنچے اور لواحقین سے ملاقات میں تعزیت کا اظہار کیا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حادثات اللہ کی جانب سے آتے ہیں لیکن ان کے سدِباب کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، دریائے سوات میں بہہ جانے والے افراد کو بچانے کےلیے ریسکیو   والے خالی ہاتھ آئے تھے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سانحہ سوات پر  الفاظ نہیں ملتے جو  بیان کیے جاسکیں، ماں کے سامنے بچے پانی کی نذر ہو گئے، واقعے کے بعد متاثرہ خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی، اُس حکومت پر پتا نہیں کوئی قیامت ٹوٹی ہے یا نہیں۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل دریائے سوات میں طغیانی کے باعث 17 افراد ڈوب گئے تھے جن میں سے 4 افراد کو بچالیاگیا تھا اور  اب تک 12 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں تاہم اب بھی ایک کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی ہوگی