لاہور میں نشئی کا گلے میں ڈور پھرنے کا ڈرامہ ، مقصد پیسے مانگنا تھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرار خان)لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں 40 سالہ عمیر جمیل کے گلے پر ڈور پھرنے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا، نوجوان کے گلے پر ڈور پھرنے کی خبرحقائق کے برعکس نکلی۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق عمیر جمیل نے بلیڈ سے خود اپنا گلہ کاٹنے کی کوشش کی،عمیر جمیل نشے کا عادی، اپنے بہن بھائیوں سے پیسے مانگتا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ پیسے نہ ملنے پرعمیر نے بلیڈ سے گلے پر کٹ لگائے،نشے کے لیے پیسے لینے کے لیے عمیر نے ڈور پھرنے کا جھوٹا ڈرامہ رچایا،ڈور پھرنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔
فیصل کامران کے مطابق مزید کاروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جا رہی ہے، پتنگ بازی سمیت جان لیوا کھیلوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، انسانی جانوں سے کھیلنے والی سرگرمیوں کی شہر میں ہرگز اجازت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں :امریکا نے 15 سال بعد برطانیہ میں جوہری ہتھیار نصب کر دیئے