پاکستان کی معاشی بحالی حقیقی ہے،سری لنکا سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا،معاشی تھنک ٹینک

Jul 29, 2025 | 20:23:PM
پاکستان کی معاشی بحالی حقیقی ہے،سری لنکا سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا،معاشی تھنک ٹینک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم ) معاشی تھنک ٹینک ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی بحالی حقیقی ہے پاکستان کی معیشت کا سری لنکا سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا  پاکستان کی معیشت کو سری لنکا کے ناکام ماڈل سے جوڑنا بے پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کو قانونی طریقوں سے بڑھایا ہے بنیاد ہے۔

 
معاشی تھنک ٹینک ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سری لنکا کی طرح اپنے زرمبادلہ کے ذخائر کو ضائع نہیں کر رہا پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کو قانونی طریقوں سے بڑھایا ہے 2023 میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب ڈالرز تھے جو
18 جولائی 2025 کو پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 46 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کیے گئے پاکستان کی ترسیلات زر 27 فیصد اضافے سے 38 ارب ڈالرز اور اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب 10 کروڑ ڈالرز سرپلس رہا ہے اسٹیٹ بینک نے 8 ارب ڈالرز مارکیٹ سے خریدے ہیں پاکستان نے ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ نرخ پر رکھتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھایا ہے جب کہ سری لنکا نے ایکسچینج ریٹ کو مصنوعی طریقے سے کنٹرول کرکے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھائے پاکستان نے بنیادی معاشی اصولوں پر سمجھوتہ کیے بغیر مہنگائی کو کم کیا پاکستان میں مہنگائی 38 فیصد سے کم ہوکر 3.2 فیصد پر آچکی ہے ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کا کہنا ہے کہ  اگست 2023 سے فروری 2024 تک کے نگراں دور میں ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا 
نگراں دور میں آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی پروگرام پر عملدرآمد کیا گیا پاکستان نے دسمبر 2024 تک آئی ایم ایف پروگرام کے سات اہداف پورے کیے مانیٹری پالیسی نے شرح سود کو 22 فیصد سے کم کرکے 11 فیصد پر کیا پاکستان نے معاشی بحران پر انتہائی موثر انداز میں قابو پایا ہے