بھارتVSانگلینڈآخری ٹیسٹ،بالنگ اٹیک میں بڑی تبدیلیاں ہو نگی

Jul 29, 2025 | 17:46:PM
بھارتVSانگلینڈآخری ٹیسٹ،بالنگ اٹیک میں بڑی تبدیلیاں ہو نگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری ہے اور  31 جولائی سے انگلیند کی اوول گراؤنڈ میں ہونے والے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں ممکنہ طور پر دونوں ٹیموں کے بولنگ اٹیک میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔ دونوں ٹیموں پر اپنے اہم فاسٹ بالرز کو آرام دینے کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک طرف بھارتی بالر جسپریت بمراہ کے ورک لوڈ  کو متوازن رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاکہ وہ زیادہ میچز کھیلنے کے قابل رہیں۔  دوسری جانب انگلینڈ کے تیز گیند باز جوفر آرچر جنہوں نے حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی ہے، کو بھی آرام دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سےانگلینڈ کے سابق فاسٹ بالر اسٹورٹ براڈ نے اسکائی اسپورٹس سے گفتگو میں کہا  کہ ہم آرچر کو 4 سال کی واپسی کے بعد اتنی زیادہ تیز بالنگ کروا کرکے دوبارہ 4سال کیلئے باہر نہیں کرسکتے۔اسٹورٹ  براڈ کا کہنا تھا کہ پانچویں ٹیسٹ میں گس ایٹکنسن کو موقع دیا جانا چاہیے کیونکہ وہ ابھی ورک لوڈ کا دباؤ برداشت کر سکتے ہیں اور اسے موقع ملنا چاہئے ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ابھی تک انہیں ٹاپ لیول کی ٹیموں کے خلاف آزمایا نہیں گیا ہے۔ یاد رہے کہ جوفرا آرچر نے لارڈز ٹیسٹ میں شاندار واپسی کی تھی، جہاں انہوں نے تیسری گیند پر ہی وکٹ حاصل کی اور مجموعی طور پر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد مانچسٹر میں بھی وہ فارم میں نظر آئے اور چار وکٹیں حاصل کیں، جب کہ باقی بولرز جدوجہد کرتے دکھائی دیئے۔براڈ نے مزید کہا کہ برائیڈن کارز نے چوتھے ٹیسٹ میں اپنی پوری کوشش کی لیکن وہ تھکے ہوئے لگ رہے تھے۔ جوش ٹنگ نے پہلا ٹیسٹ کھیلا اور اگرچہ انہوں نے ٹیل آرڈر کے بلے بازوں کی وکٹیں لیں، لیکن وہ آرچر کے ممکنہ متبادل بن سکتے ہیں۔ انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے بھی اس رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا  کہ مجھے نہیں لگتا کہ جوفرا آرچر کو چار سال بعد واپسی کے فوراً بعد مسلسل تین ٹیسٹ میچز کھیلنے چاہئیں۔ اگر ایٹکنسن فٹ ہیں تو انہیں اپنے ہوم گراؤنڈ اوول پر ضرور کھیلنے کا موقع ملنا چاہئے۔ انگلینڈ کو اس سال نومبر میں آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کھیلنی ہے، جس کیلئے ٹیم مینجمنٹ اپنے اہم بولرز کی فٹنس کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔تاکہ انکے بالرز فٹنس برقرار رکھیں اور ایشیز سیریز میں بہترین رزلٹ دے سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:200 یونٹ کے بعد اضافی بل، صارفین کیلئے اہم خبر