ایشیا کپ 2025 سے اہم پاکستانی کھلاڑی کے باہر ہونےکا امکان

Jul 29, 2025 | 02:05:AM
ایشیا کپ 2025 سے اہم پاکستانی کھلاڑی کے باہر ہونےکا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا انجری کے باعث  ایشیا کپ 2025  سے باہر ہونےکا امکان ہے۔

کندھے کی انجری کا شکار  آل راؤنڈر شاداب  خان  نے جولائی میں برطانیہ میں اپنے کندھے کا آپریشن کرایا تھا، اسی وجہ سے بنگلادیش کے خلاف سیریز میں وہ شرکت نہیں کرسکے اور اب دورہ ویسٹ انڈیز میں بھی  ٹیم میں شامل نہیں ہیں،ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہوگا، جب کہ شاداب خان کو سرجری کے بعد مکمل صحت یابی کے لیے کم از کم 3 ماہ درکار ہیں ، اس طرح شاداب  اکتوبر تک مکمل فٹ ہوں گے۔

پی سی بی نے قومی ٹیم کے نائب کپتان کی جگہ یا اس کے متبادل کے بارے میں تاحال کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

ایشیا کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گا جب کہ 14 ستمبر کو پاک بھارت مقابلہ شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں : والی بال انڈر 19 ورلڈ چیمپئن شپ: پاکستان نے پورٹو ریکو کو ہرا دیا