والی بال انڈر 19 ورلڈ چیمپئن شپ: پاکستان نے پورٹو ریکو کو ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )ازبکستان میں جاری والی بال انڈر 19 ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان نے پیر کو اپنے سے بہتر رینکڈ ٹیم پورٹو ریکو کو شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔
ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پیر کو عالمی نمبر 19 پاکستان کا مقابلہ عالمی نمبر 13 پورٹو ریکو سے تھا جس میں پاکستان نے ایکبار پھر بھرپور سبقت کا مظاہرہ کیا اور حریف کو تین۔صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی جیت کا اسکور 25-20، 25-20 اور 25-15 رہا۔
پاکستان کی جانب سے یحییٰ، عرفان، اجمل اور سعود نے شاندار کھیل پیش کیا۔ پاکستان گروپ مرحلے کا آخری میچ کل ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی ایونٹ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :قومی کرکٹر اسامہ میر کا انگلش وورسٹر شائر کاؤنٹی سے معاہدہ طے