قومی کرکٹر اسامہ میر کا انگلش وورسٹر شائر کاؤنٹی سے معاہدہ طے

Jul 28, 2025 | 22:18:PM
قومی کرکٹر اسامہ میر کا انگلش وورسٹر شائر کاؤنٹی سے معاہدہ طے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ممتاز شگری) انگلش وورسٹر شائر کاؤنٹی کلب قومی کرکٹر اسامہ میر کا معاہدہ طے پا گیا، اُسامہ میر کا وورسٹر شائر کاؤنٹی کلب کے ساتھ تین سالہ معاہدہ طے ہوا۔

اُسامہ میر 2026 سیزن میں اوورسیز پلیئر کے طور پر کھیلیں گے، 2027 سے ہوم گراؤنڈ پلیئر کے طور پر شمار کیے جائیں گے۔

آخری دو سیزن 2027 اور2028 میں وہ رہائشی قوانین کے مطابق لوکل پلیئر کی حیثیت سے کھیلیں گے، اُسامہ میر انگلینڈ ٹیم سے بھی کھیلنے کے اہل ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :انجری کا شکار شاداب کے ایشیا کپ سے باہر ہونے کا امکان