’’پارلیمنٹیرین اڈیالہ جیل پہنچ رہے ہیں‘‘وزیر اعلی سہیل آفریدی نے ہدایات جاری کردی

Jan 29, 2026 | 22:13:PM
’’پارلیمنٹیرین اڈیالہ جیل پہنچ رہے ہیں‘‘وزیر اعلی سہیل آفریدی نے ہدایات جاری کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ تمام پارلیمنٹرینز اڈیالہ جیل پہنچ رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے تمام صوبائی و علاقائی صدور کو ہدایات مل چکی ہیں۔

 اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ایم این ایز ایم پی ایز کو بلا لیا ہے بیشتر پہنچ گئے ہیں کچھ پہنچ رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف مرکزی تنظیم نے نیچے تک الرٹ جاری کر دیا ہے، قوم بھی تیار ہے۔

 وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جب تک عمران خان سے ان کے ذاتی معالج ملاقات کر کے باہر نہیں آتے، اڈیالہ جیل پر دھرنا جاری رہے گا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک کا کہنا تھا کہ وزیر اعلٰی سہیل آفریدی آگے کا جو بھی لائحہ عمل دیں گے، 300 پلس ممبران اسمبلی اس کے مطابق آگے بڑھیں گے اور آج رات اڈیالہ جیل کے باہر بھی موجود ہوں گے، ہمیں کسی حکومتی منسٹر پر کوئی اعتبار نہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں ممکنہ بارش اور برفباری کا الرٹ جاری