یورپ میں انڈیا کا مقابلہ کرنےکےلئے انرجی اور فنانشل کاسٹ کم کی جائے، ثاقب فیاض مگوں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) ایف پی سی سی آئی نے بھارت اور یورپی یونین کے درمیان فری ٹریڈ معاہدے کو پاکستانی کی یورپ کے لئے ایکسپورٹس کے لئے سخت چیلنج قرار دیا ہے اور حکومت سے ایکسپورٹ انڈسٹری کی انرجی کاسٹ کم کرنے کی اپیل کی ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے سنئیر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ بھارت اور یورپی یونین کے درمیان ایف ٹی سے سے تقریبا 90 فیصد بھارتی مصنوعات پر زیرو ٹیرف ہوگیا ہے ۔اس کا بڑا فائدہ بھارت کو ہوگا۔ اس فری ٹریڈ اگریمنٹ کا پاکستان کی یورپی ممالک کو ہونے کی برآمدات پر بھی پڑے گا۔ اس کے لئے پاکستان کو بھرپور تیاری کرنا ہوگی۔
ثاقب فیاض مگوں نے اپیل کی کہ حکومت کو فوری طور پر بجلی کی قیمت 9 سینٹ فی یونٹ پر لانا ہوگا ۔ شرح سود کو بھی سنگل ڈیجٹ میں لانا ہوگا،10.50 فیصد سود بہت زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: چین کی عدالت نے میانمار فراڈ دھندے میں ملوث 11 افراد کو موت کی سزا دے دی
ثاقب فیاض مگوں مگوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت اور شرح سود کم ہونے سے پیداواری لاگت کم ہوگی تب ہی پاکستان جی ایس پی پلس کا فائدہ اٹھا سکے گا۔ اگر پیداواری لاگت کم نہ کی گئی تو پاکستان اس فری ٹریڈ معاہدے کا مقابلہ نہیں کرسکے گا۔
ثاقب فیاض مگوں نے کہا، معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی ہے۔ اب بھارت ایک معاشی جنگ لڑرہا ہے اس میں بھی ہم اپنی حکومت کی مدد سے بھارت کو شکست دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بلند شرح سود ، مہنگائی توانائی کی وجہ سے لوگ کاروبار بند کر رہے ہیں, سردار طاہر محمود