سونے اور چاندی کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز چونکا دینے والا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز چونکا دینے والا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں سونے کی فی تولہ قیمت بلندی کا نیا سنگِ میل عبور کر گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 21 ہزار 200 روپے کا بھاری بھرکم اضافہ ہوا جس سے سونے کی فی تولہ قیمت 5لاکھ 72 ہزار 862روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 18 ہزار 175روپے کا یکمشت اضافہ ہوا جس سے 10 گرام سونا 4 لاکھ 91 ہزار 136روپے کا ہوگیا۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 264 روپے بڑھ کر 12ہزار175 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا ایک دن میں212 ڈالر مہنگا ہوکر 5505 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ 2 روز میں سونے کی قیمت میں 42 ہزار 300روپے کا اضافہ نوٹ کیا گیا ہے جو رواں برس کسی بھی 2 روز کے دوران سونے کی قیمت میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالی سطح پر سونے کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ قائم