عالی سطح پر سونے کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ قائم،پاکستان میں فی تولہ 25ہزار تک بڑھنے کا امکان

Jan 29, 2026 | 10:56:AM
عالی سطح پر سونے کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ قائم،پاکستان میں فی تولہ 25ہزار تک بڑھنے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)جغرافیائی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث محفوظ اثاثوں کی جانب سرمایہ کاروں کا رجحان بڑھ گیا۔

 عالمی مارکیٹ میں سونا  264 ڈالر مہنگا  ہونے کے بعد سونے کی نئی قیمت  5293 ڈالر سے بڑھ کر 5557 ڈالر فی اونس تک ہوگئی۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کی  تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں فی تولہ سونا کی قیمت میں 25 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ متوقع ہے،پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 76 ہزار روپے سے بھی تجاوز کرسکتی ہے،گزشتہ روزفی تولہ سونا 5 لاکھ 51 ہزار 662 روپے کی بلند سطح قائم کی تھی۔
ماہرین کے مطابق جنوری 2026 میں اب تک سونے کی قیمت میں 27 فیصد کا بڑا اضافہ ہوچکا ہے،رواں  ہفتے میں اب تک سونے کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد اضافہ ہوچکا ہے،سال 2025 میں سونا 64 فیصد مہنگا ہوا تھا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں چاندی 120 ڈالر فی اونس کی جانب گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جنگ کی نوعیت بدل چکی، جدیدٹیکنالوجی مستقبل کی جنگی حکمت عملی میں مرکزی کردار ادا کرے گی:فیلڈ مارشل