بھارتی حکومت کی نااہلی سے مُہلک "نیپاہ وائرس" خطہ میں پھیلنے کا خدشہ،الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایشیائی ممالک نے بھارت میں نیپاہ وائرس کی وبا کے بعد سرحدوں پر نگرانی سخت کر دی،بھارت میں نیپاہ وائرس کے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کے بعد ایشیا کے متعددہوائی اڈوں پر الرٹ جاری کر دیا گیا۔
امریکی جریدہ واشنگٹن پوسٹ نےبھارت کو ایک مرتبہ پھر عالمی صحت کے خدشات کا مرکز قرار دے دیا،
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق تھائی لینڈ نے بھارت سے آنے والے مسافروں کیلئے اسکریننگ چیک پوائنٹس قائم کر دئیے،تائیوان کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول نے نیپاہ وائرس کو کیٹیگری 5 خطرہ قرار دینے کا اعلان کر دیا۔
امریکی جریدہ کے مطابق بین الاقوامی ادارے بھی بھارت میں صحتِ عامہ کے بحران کو عالمی خطرہ قرار دے چکے ہیں،عالمی ادارہ صحت (WHO) نے نیپاہ کو ترجیحی خطرناک وائرس قرار دے کر فوری تحقیق پر زور دیا ہے۔
دی ٹیلی گراف کے مطابق برطانیہ ،نیپال، تھائی لینڈ، تائیوان اور سری لنکا نے بھارتی مسافروں کیلئے ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کا آغاز کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پہاڑوں نے سفیدی کی چادر اوڑھ لی،برفباری سےمعمولاتِ زندگی متاثر
برطانوی جریدہ دی انڈیپینڈنٹ بھی چین، میانمار، انڈونیشیا اور ویتنام کے بھارت کے سفر پر تحفظات بیان کر چکا ہے۔
ماہرینِ صحت کے مطابق مہلک وائرس کی موجودگی میں ٹی 20ورلڈ کپ کا آغاز مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
ماہرین کے مطابق بھارت میں نیپاہ وائرس کی نگرانی کا نظام غیر مؤثر، غیر مربوط اور دیہی و سرحدی علاقوں میں بالکل ناکارہ ہے،نیپاہ وائرس اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مودی کی ترجیحات میں سیاسی تشہیر تو شامل ہے، مگر عوامی صحت نہیں۔