امید ہے عظمت سعید خود ہی کیس سے الگ ہو جائیں گے،قمر زمان کا ئرہ

Jan 29, 2021 | 18:35:PM
 امید ہے عظمت سعید خود ہی کیس سے الگ ہو جائیں گے،قمر زمان کا ئرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلز پا رٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت نے طلبہ کو بھی کریمنل کیسز میں گرفتار کیا ،یہ حکومت سیاسی کارکنوں، کسانوں اور طلبہ پر تشدد کرتی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ گرفتار طلبہ کو فی الفور رہا کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق قمر زما ن کا ئرہ نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے عظمت سعید خود ہی کیس سے الگ ہو جائیں گے۔ سپریم کورٹ میں صرف ایک جج کیس کی سماعت نہیں کرتا بلکہ دو یا زائد ججز کیس سنتے ہیں، تاکہ غلطی کا امکان کم ہو۔ حکمرانوں نے براڈ شیٹ میں جو ڈالنا ہے ڈال دیں مگر یہ طریقہ کار ٹھیک نہیں۔
 ایک سوا ل کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ چینی کے کیس میں کمیشن بنا کر فیصلہ کرنے کا اعلان ہوا ۔جب  کیس میں حکومت کے اپنے ہی لوگ سامنے آئے تو رپورٹ کو التوا میں ڈال دیاگیا۔
قمر زما ن کا ئرہ نے مزیدکہا کہ اس ملک میں بہت سارے کمیشن بنے، میمو سکینڈل بھی آیا، وہ سب کہاں گئے؟ اب براڈ شیٹ میں بھی یہی ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں اسمبلیوں سے استعفوں کا فیصلہ ضرور ہوا مگر ہم نے کہا تھا کہ مشورہ کر کے جواب دیں گے۔ ہماری سی ای سی میٹنگ میں طے پایا کہ استعفے ضرور دئیے جائیں گے مگر باقی آپشنز پہلے استعمال ہونے چاہئیں۔ہم نے پی ڈی ایم اجلاس میں اپنی سی ای سی کی تجویز رکھی جو باقی جماعتوں نے بھی تسلیم کی۔