لاہور بورڈ ؛ میٹرک امتحانات کا کل سے آغاز ، 2لاکھ 40 ہزار امیدوار شرکت کریں گے

Feb 29, 2024 | 14:25:PM
لاہور بورڈ ؛ میٹرک امتحانات کا کل سے آغاز ، 2لاکھ 40 ہزار امیدوار شرکت کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)لاہوربورڈکےتحت میٹرک سالانہ امتحانات کاآغازکل سےہوگا، 2 لاکھ 40 ہزار امیدوار شرکت کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے تحت کل میٹرک کا پہلا پیپر ہو گا، پہلے روز 7مضامین کا امتحان لیا جائے گا،پہلی شفٹ میں تاریخ پاکستان، کمپیوٹر ہارڈ وئیر ،پولٹری فارمنگ ، غذا اور غذائیت کاامتحان ہوگا،دوسری شفٹ میں سوکس ،بزنس سٹیڈیز اور  لباس و پارچہ بافی کا امتحان ہوگا، رواں سال 2 لاکھ 40 ہزار امیدوار امتحان میں شرکت کریں گے،جن کیلئے 860امتحانی سنٹرز  بنائے گئے ہیں ،تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ ہوگی،امیدواروں کو رولنمبر سلپ دیکھنے کے بعد امتحانی سنٹرز میں داخلے کی اجازت ہوگی،امیدواروں کو امتحان شروع ہونے سے 1 گھنٹہ قبل امتحانی سنٹر میں پہنچنے کی ہدایت  کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: لاہوریوں پر کوڑا ٹیکس لگے گا؟