’’مریم صفدر ‘‘زرداری کی سیاسی کنیز  بن چکیں : شہباز گل

Dec 29, 2020 | 13:24:PM
’’مریم صفدر ‘‘زرداری کی سیاسی کنیز  بن چکیں : شہباز گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ ابو بچاؤ مہم بھی چل رہی ہے،آصف زرداری بہت چالاکی سےن لیگ کے ماضی کے سیاسی بیانیے کو دبڑدھوس کر کے اپنے پرانے بدلےلے رہے ہیں ۔

ڈاکٹر شہباز گل کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ  پیپلزپارٹی کے جلسوں میں نوازشریف کو بولنے کی اجازت نہیں جبکہ مریم صفدر باقاعدہ زرداری کی سیاسی کنیز بن کر رہ گئی ہیں۔ زرداری عمران بھائی بھائی اور  زر بابا چالیس چور کا نعرہ بری طرح سے پٹ گیا ہے۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ مریم نواز  کی موجودگی میں شیر کا شکاری زرداری کے نعرے تک لگوائے گئے۔ اسٹیج پر بٹھا کر مریم صفدر کو ن لیگ دور میں ایکسپورٹ کم کرنے کے طعنے بھی دئیے گئے۔

مریم ایک ملازمہ کی طرح مریم بلاول بہن بھائی اورپیپلزپارٹٰ زندہ باد کےنعرے لگا کر والد،چچا اوراپنا ماضی میں پی پی سے متعلق سارا بیانیہ کوڑے دان میں ڈال چکی ہیں۔ عمران خان کی ایک دہائی قبل کی گئی پیش گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہو رہی ہے کہ "جب میں ان پر ہاتھ ڈالوں گا تو یہ سب اکٹھے ہوجائیں گے"

ٹیگز: