ایشیا کپ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی

Aug 29, 2025 | 20:40:PM
ایشیا کپ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دبئی (24 نیوز )ایشیا کپ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے ، ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 40 درہم رکھی گئی ہے، دبئی میں شیڈول میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 50 درہم ہے۔

ٹکٹس کی فروخت میں پاک انڈیا میچ کی ٹکٹس بھی شامل ہوں گی ، پاک انڈیا میچ کے 7 ٹکٹس پر مشتمل پیکج 1400 درہم میں دستیاب ہوگا۔

ابتدائی مرحلے میں آن لائن ٹکٹس کی فروخت شروع کی گئی ہے، آئندہ چند روز میں فزیکل ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگی۔

شائقین کرکٹ گروپ کے ساتھ ساتھ ناک آؤٹ میچز کے ٹکٹس کی بکنگ بھی کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :ریکھا شادی کرے گی تو میں بھی چوتھی شادی کرلوں گی: نشو بیگم