ریکھا شادی کرے گی تو میں بھی چوتھی شادی کرلوں گی: نشو بیگم
میرے رشتے کبھی آنا بند نہیں ہوئے، اب بھی کئی شادی کے پروپوزلز مل رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ نشو بیگم نے اپنی پہلی شادی کو بے وقوفی قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ان کی تین شادیاں ہو چکی ہیں۔
ماضی کی معروف اداکارہ کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی ہے۔
نشو بیگم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب جیسے ملک میں عورتوں کی 10، 10 شادیاں ہو جاتی ہیں، خواتین ایک طلاق کے بعد دوسری شادی کر لیتی ہیں لیکن ہمارے ہاں نکاح کو مسئلہ بنا دیا گیا ہے، پاکستان کی بھی متعدد سینئر اداکاراؤں نے زائد العمری میں شادیاں کیں، جن میں بشریٰ انصاری، انجمن اور ثمینہ احمد سمیت دیگر شامل ہیں۔
نشو نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے رشتے کبھی آنا بند نہیں ہوئے، اب بھی کئی افراد کی جانب سے شادی کے پروپوزلز مل چکے ہیں، اور اب تک مل رہے ہیں۔
نشو بیگم کا کہنا تھا کہ شادی کا عمر سے کوئی تعلق نہیں، میں کسی وقت بھی شادی کر سکتی ہوں، اگر بھارتی اداکارہ ریکھا نے شادی کی تو میں بھی شادی کر لوں گی اور میرے بچوں کو میری شادی سے کوئی مسئلہ نہیں، بیٹا کہتا ہے کہ امی شادی کرلیں لیکن کوئی بیوقوفی مت کیجیے گا۔
یہ بھی پڑھیں:منال خان اور احسن محسن اکرام کے درمیان علیحدگی؟ اداکارہ کا ردعمل آگیا
واضح رہے کہ نشو بیگم کی پہلی شادی امام ربانی سے ہوئی تھی جن سے ان کی بیٹی صاحبہ ہے اور ان کی پہلی شادی صرف 11 ماہ چلی تھی، اداکارہ نے دوسری شادی معروف شاعر تسلیم فاضلی سے کی جو بھارتی شاعر ندا فاضلی کے چھوٹے بھائی تھے لیکن وہ محض 32 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے تھے۔
نشو بیگم نے تیسری شادی فلم سازجمال پاشا سے کی جو ان کے شوہر کے انتقال تک قائم رہی، ان کے تیسرے شوہر بھی عارضہ قلب کے باعث چل بسے تھے، ان کے دوسرے شوہروں سے بھی بچے ہیں جس کا اعتراف انہوں نے پروگرام میں کیا۔