منال خان اور احسن محسن اکرام کے درمیان علیحدگی؟ اداکارہ کا ردعمل آگیا

Aug 29, 2025 | 12:20:PM
منال خان اور احسن محسن اکرام کے درمیان علیحدگی؟ اداکارہ کا ردعمل آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ منال خان نے شوہر و اداکار احسن محسن اکرام سے علیحدگی کی افواہوں پر ردعمل دے دیا۔
سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ منال خان اور ان کے شوہر احسن محسن اکرام کے درمیان تعلقات ٹھیک نہیں ہیں اور اداکارہ کی انسٹاگرام بائیو میں کی گئی تبدیلی کو اس قیاس آرائی کی بنیاد قرار دیا جارہا تھا۔
شوبز پیجز کے مطابق انسٹاگرام بائیو میں اداکارہ کا نام پہلے منال احسن تھا جبکہ اب انہوں نے تبدیل کرکے منال خان کر دیا ہے۔


تاہم علیحدگی کی افواہوں کے بعد مداحوں میں سے کچھ نے اس جانب توجہ دلائی کہ دونوں کے درمیان تعلقات ٹھیک ہیں اور انسٹاگرام نادرا کا کارڈ نہیں جہاں بائیو میں اپنا اصل نام لکھنا ضروری ہو۔
منال خان کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ نے ان افواہوں کی مکمل تردید کر دی ہے،انہوں نے شوہر احسن محسن اکرام کے ہمراہ ایک خوبصورت ویڈیو پوسٹ کی، جس کے کیپشن میں لکھا کہ شادی کو تقریباً 4 سال ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام 10 ستمبر 2021 کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے، دونوں کے ہاں 2023 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔