نئی دہلی: بارشیں، نوجوانوں نے تیراکی شروع کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) نئی دہلی میں طوفانی بارشوں نے ہر طرف پانی ہی پانی کردیا، سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ نوجوانوں نے تیراکی شروع کر دی ۔
بھارتی دارالحکومت میں طوفانی بارش کے بعد سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔
اس دوران ایک بس پانی میں پھنس گئی تو کئی نوجوانوں نے اس کی چھت سے چھلانگ لگا کر پانی میں تیرنا شروع کردیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں لوگ سڑک پر جمع پانی میں تیراکی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں، ایک صارف نے کہا کہ اب دہلی میں میٹرو کی نہیں، لائف جیکٹ کی ضرورت ہے۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ اگر ایسا ہی رہا تو اگلے سال ایشین گیمز کی تیراکی مقابلے دہلی کی سڑکوں پر ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:بھارت: ایک بار پھر بادل پھٹنے،بارشوں سے تباہی، دریاؤں میں طغیانی