بھارت: ایک بار پھر بادل پھٹنے،بارشوں سے تباہی، دریاؤں میں طغیانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارتی ریاست اتراکھنڈ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بادل پھٹنےاور شدید بارشوں نے تباہی مچادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات ضلع رودر پریاگ اور چمولی میں شدید بارش سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے دریاؤں میں طغیانی آگئی۔
بھارت میں خلیج بنگال کے اوپر بنے ہوئے کم دباؤ کے علاقے کے باعث ریاست کے کئی حصوں میں موسلا دھار بارشیں شروع ہوگئیں، جس کے باعث تلنگانہ کے کئی اضلاع کے سکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
شدید موسلا دھار بارشیں اور کلاؤڈ برسٹ کے خطرے کے پیش نظر ضلعی تعلیمی افسران نے کریم نگر، جگتیال، یادادری بھواناگیری، کاماریڈی اور میدک اضلاع میں تمام سکولوں کو بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق موسلا دھار بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے، ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیموں کو کاماریڈی اور نرمل اضلاع میں ریسکیو کے لیے تعینات کردیا گیا ہے۔
#WATCH | Kamareddy, Telangana: Continuous heavy rainfall leads to a flood situation in Kamareddy; parts of the National Highway are also damaged. pic.twitter.com/gjApAnBBCL
— ANI (@ANI) August 28, 2025
بارشوں کے باعث حیدرآباد-ناگپور قومی شاہراہ (NH 44) تین مقامات پر دھنس گئی ہے، جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، میدک میں 47 سڑکوں، 23 پلوں اور 15 پلوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک مسدود ہے۔ 16 تالابوں میں شگاف پڑ گیا ہے جس کی وجہ سے دیہات کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کیلئے گولڈن چانس: سکاٹ لینڈ نےرہائش کے ساتھ بڑی پیشکش کردی
رپورٹس کے مطابق بھارت میں بارش کی وجہ سے کئی ریلوے ٹریک بہہ گئے ہیں جس سے ریل ٹریفک میں بڑے پیمانے پر خلل کا سامنا ہے۔
ساؤتھ سینٹرل ریلوے نے کئی ٹرینوں کو منسوخ کر دیا ہے اور کچھ کا رخ موڑ دیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ کریم نگر-کاچی گوڑا، کاچی گوڑا-نظام آباد، کاچی گوڑا-میدک، میدک-کاچی گوڑا، بودھن-کاچی گوڑا اور عادل آباد-تروپتی سمیت روٹس پر ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں، جبکہ نظام آباد-کاچی گوڑا روٹ پر خدمات آج بھی معطل رہیں گی۔
حکام کے مطابق ٹرینوں کی منسوخی کے بارے میں اطلاع دینے کے لیے ہیلپ لائن نمبر جاری کیے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ رودرپریاگ میں الکنددہ اور منداکنی دریاؤں میں پانی کی سطح خطرےکے نشان سے اوپرپہنچ گئی۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے اتراکھنڈ کے مختلف علاقوں کے لیے آج بھی شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
مزید پڑھیں:شانگلہ کا بہادر چرواہا، ہاتھ گنوا کر بھی پڑوسیوں کی جانیں بچا لیں
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیرکےبھی مختلف علاقوں میں شدید بارش ہوئی ہے۔