پاکستانیوں کیلئے گولڈن چانس: سکاٹ لینڈ نےرہائش کے ساتھ بڑی پیشکش کردی

Aug 29, 2025 | 12:09:PM
پاکستانیوں کیلئے گولڈن چانس: سکاٹ لینڈ نےرہائش کے ساتھ بڑی پیشکش کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سکاٹ لینڈ کے دلکش جزیرے ہیرس میں جوڑوں کیلئے منفرد ملازمت کا سنہری موقع دستیاب ہے جہاں نہ صرف روزگار بلکہ رہائش اور دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آؤٹر ہیبریڈیز کے مشہور ہوٹل ہیبریڈیز نے بار اور ریسٹورنٹ کے لائیو اِن سٹاف کے لیے آسامیوں کا اعلان کیا ہے۔ ان ملازمتوں کے لیے ترجیح ایسے جوڑوں یا دوستوں کو دی جائے گی جو ایک ساتھ رہائش اختیار کرنے کے خواہش مند ہوں۔

اشتہار کے مطابق منتخب امیدواروں کو فی گھنٹہ 12.21 پاؤنڈ تنخواہ ملے گی، اس کے علاوہ ہفتہ وار شاندار ٹپس بھی دی جائیں گی۔ یہ فل ٹائم ملازمت ہوگی جس میں ہفتے کے زیادہ سے زیادہ 50 گھنٹے کام شامل ہوگا۔

ملازمت کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے کئی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی جن میں رہائش، مفت کھانا، پارکنگ، ڈسکاؤنٹس اور پینشن پلان شامل ہیں۔

ہوٹل ہیبریڈیز ہیرس کے مرکزی علاقے ٹاربَرٹ میں واقع ہے جو فیری پورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ جزیرے کا سب سے بڑا گاؤں بھی ہے۔ یہاں پر سی فوڈ ریسٹورنٹس، کیفے، دکانیں اور مشہور آئل آف ہیرس ڈسٹلری بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر نے "دی لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز (ترمیمی) بل 2025ء کی حتمی منظوری دیدی 

جزیرہ ہیرس اپنی قدرتی خوبصورتی کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے۔ یہاں موجود لسکنٹائر بیچ کو دنیا کے پانچ بہترین ساحلوں میں شمار کیا جاتا ہے جس کی سفید ریت اور نیلا پانی سیاحوں کو مسحور کر دیتا ہے۔

ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ آسامی ان افراد کے لیے بہترین ہے جو مہمان نوازی کے شعبے میں تجربہ رکھتے ہیں اور تیز رفتاری سے چلنے والے ماحول میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔