صدر نے "دی لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز (ترمیمی) بل 2025ء کی حتمی منظوری دیدی 

Aug 29, 2025 | 11:54:AM
صدر نے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صدر  آصف علی زرداری نے "دی لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز (ترمیمی) بل 2025ء کی حتمی منظوری دے دی ہے۔

جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ’’دی لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز (ترمیمی) بل 2025ء ‘‘کی حتمی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ حتمی منظوری کے بعد اب یہ بل قانون کی حیثیت اختیار کر گیا ہےجس کا مقصد ملک میں بار کونسلوں کے انتخابی عمل میں شفافیت، ذمہ داری اور اعتماد کو بہتر بنانا ہے۔