اُمید ہے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ اچھا آئے گا; اسد عمر 

Aug 29, 2023 | 12:04:PM
 اُمید ہے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ اچھا آئے گا; اسد عمر 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اُمید ہے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ اچھا آئے گا،مہنگائی نے لوگوں کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے اسد عمر نے کہا کہ سائفر گمشدگی سے متعلق پی ٹی آئی کےچیئرمین تفصیلی جواب دے چکے، ایف آئی اے کو بھی سائفر کے متعلق بتا چکے۔

صحافی نے اسد عمر سے سوال کیا کہ پرویز خٹک کہتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی میں ڈکٹیٹر تھے،  جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے تو سابق وزیرِ اعظم ڈکٹیٹر نظر نہیں آئے۔

اسد عمر سے سوال کیا گیا کہ باقی رہنماؤں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی کوشش کی آپ نے کیوں نہیں کی؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ہمارے وائس چیئرمین کو نہیں ملنے دیا گیا، صرف وکلاء کو ملنے کی اجازت ہے۔

ملک میں موجودہ مہنگائی اور اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے بعد  کے صورتحال  کے سوال پر جواب دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ غریب تو پہلے ہی تباہ حال تھا، آج متوسط طبقہ اور سفید پوش بھی عزت کی زندگی نہیں گزار سکتا۔