فالوورز کی تعداد ایک لاکھ :عمران اشرف ٹوئٹر پر چھاگئے

Aug 29, 2021 | 10:58:AM
 فالوورز کی تعداد ایک لاکھ :عمران اشرف ٹوئٹر پر چھاگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار عمران اشرف نے جون میں ٹوئٹر پر اپنا اکائونٹ تصدیق کروایا،  فالوورز کی تعداد ایک لاکھ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق عمران اشرف اداکاری کے بعد اب ٹوئٹر پر بھی چھا گئے ہیں،اتنی زیادہ تعداد میں فالوورز حاصل کرنے کے بعدوہ بھی پاکستان کے مقبول ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں، اپنی اس کامیابی پر انہوں نے اپنے فالوورز کے لیے ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

عمران اشرف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے مقبول ترین کرداروں کی ایک تصویر شیئر کی جس میں موسیٰ کا کردار سرِ فہرست ہے۔ اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ایک لاکھ فالوورز ہونے پر اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہیں۔

اُنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’بھولا، موسیٰ، شامو، ریحان، اور 60 باقی کردار جن میں سے کافی ایسے ہیں جو آپ کو یاد بھی نہیں کیونکہ ان کا دورانیہ چند سینز کا تھا آپ لوگوں کے ساتھ کا شکریہ۔

عمران اشرف نے لکھا کہ ’آئندہ بھی کوئی اداکار آپ کو قابل لگے تو ایسے ہی سپورٹ کیجیے گا کیونکہ آپ کی سپورٹ ہی اداکار کو لیڈ بنا سکتی ہے،واضح رہے کہ رواں سال ہی جون میں عمران اشرف نے ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ تصدیق کروایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:      دہشگرد حملے کی نئی وارننگ کے بعدکابل ایئر پورٹ پر ہجوم کم