انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر معمولی سستا
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 پیسے سستا ہوا،انٹربینک میں ڈالر 278.81روپے سے کم ہوکر 278.80 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1پیسے کمی سے 280.08 روپے ، یورو 2 پیسے کم ہوکر 329.77 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 16 پیسے کمی سے 380.47 روپے ،سعودی ریال 1 پیسے کم ہوکر 75.09 روپے کا ہوگیاتاہم یو اے ای درہم 1 پیسے بڑھ کر 76.88 روپے کاہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت ،بانی پی ٹی آئی کیلئے پریشان کن خبر آگئی