پاکستان کے  دوست ممالک اپنا پیسہ واپس مانگ لیں تو  پاکستان  ڈیفالٹ ہو جائے ، محمد زبیر

Apr 29, 2026 | 17:47:PM
 پاکستان کے  دوست ممالک اپنا پیسہ واپس مانگ لیں تو  پاکستان  ڈیفالٹ ہو جائے ، محمد زبیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے لیڈر محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے  دوست ممالک اپنا پیسہ واپس مانگ لیں تو  پاکستان  ڈیفالٹ ہو جائے گا۔

اسلام آباد میں سلمان اکرم راجہ اور اسد قیصر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ معیشت کے آگے جانے کا آخری سہارا  دوست ممالک رہ گئے ہیں، پاکستان کے  پاس موجود کُل ریزرو 16 بلین ڈالرز ہیں، 16 میں سے ساڑھے 12بلین ڈالرز پاکستان کے  دوست ممالک کے ہیں۔

محمد زبیر نے  کہا کہ گزشتہ 4 سال میں جی ڈی پی  بد ترین رہا، غیر ملکی سرمایہ کاری 1974 کے بعد کم ترین سطح پر ہے۔  پاکستان میں گزشتہ 4 سال میں پچھلے 50 سال کی بدترین انویسٹمنٹ رہی، ہم نے 10 نکات پر مشتمل معاشی وائٹ پیپر تیار کیا ہے۔اس وائٹ پیپر میں پاکستان کا دوسرے ممالک سے بھی موازنہ کیا ہے۔  خطے میں باقی ممالک میں مہنگائی کم ہے تو پاکستان میں زیادہ کیوں ہے۔

محمد زبیر نے کہا کہ پریشان کُن بات سرمایہ کاری کی ہے، 50-50 سال سے آپریٹ کرنے والی کمپنیاں پاکستان سے واپس جا چکی ہیں، یہ کمپنیاں خطے کے دیگر ممالک میں موجود ہیں۔

یہ بھی پرھیں:  بندرگاہوں کی ناکہ بندی؛ ایرانی ریال کی ویلیو میں مزید  شدید کمی 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: