بندرگاہوں کی ناکہ بندی؛ ایرانی ریال کی ویلیو میں مزید  شدید کمی

Apr 29, 2026 | 17:27:PM
بندرگاہوں کی ناکہ بندی؛ ایرانی ریال کی ویلیو میں مزید  شدید کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایرانی ریال کی ویلیو میں مزید  شدید کمی ہو گئی۔  ایران جنگ سے پہلے 13 لاکھ 10 ہزار ریال کا ایک ڈالر مل رہا تھا، اب ایرانی بندرگاہوں سے سامان کی ترسیل روکنے کے لئے امریکی ناکہ بندی کے سبب ایرانی ریال کی قدر میں ریکارڈ کمی ہو گئی ہے۔

کرنسی ٹریک کرنے والی ویب سائٹس کے مطابق آج ایک ڈالر کے مقابلے میں ایرانی ریال تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔ مارکیٹ میں تقریباً 18 لاکھ ایرانی ریال ادا کر کے ایک ڈالر مل رہا ہے۔ 

 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ہوائی حملوں کے فوراً بعد ایران نے آبنائے ہرمز بند کر دی تو دنیا کی تجارت کو مسائل درپیش آئے،  خصوصاً کروڈ آئل کی قیتمیں بڑھ گئیں۔ آبنائے ہرمز  کی بندش کے جواب میں امریکہ نے تقریباً ڈھائی ہفتے پہلے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر دی تو اس سے ایران کی پہلے ہی دگرگوں معیشت کا مزید برا حال ہو گیا اور مالیاتی بحران اتنا گہرا ہو گیا کہ  اب ایک ڈالر 18 لاکھ ریال کے برابر ہے۔

آبنائے ہرمز کب تک بحری تجارت کیلئے محفوظ ہو گی؟ عالمی معیشت غیر یقینی صورتِحال کا شکار  ہے لیکن اس سے زیادہ غیر یقینی ایران میں ہے جہاں  ہر طرح کی امپورٹڈ اشیا نایاب ہو گئی ہیں۔ انتہائی ضرورت کی اشیا کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ 

 2 ماہ قبل جب جنگ شروع ہوئی تھی تب 1 ڈالر تقریباً 13  لاکھ ریال کے برابر تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  شرح سود بڑھانے کے بھاری معاشی نتائج ہو سکتے ہیں: گوہر اعجاز