"سوشل میڈیا جہنم سے بھی بری جگہ"علیزے شاہ نے انسٹا گرام سے تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستانی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے اسے جہنم سے بھی زیادہ بری جگہ قرار دے دیا۔
علیزے شاہ گزشتہ کئی عرصے سے سوشل میڈیا پر تنازعات کا شکار ہیں، کبھی سوشل میڈیا صارفین ان پر تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں تو کبھی وہ خود صارفین سے ناراضی کا اظہار کرتی ہیں۔
اب انسٹاگرام پر بار بار تنقید سے تنگ آکر اداکارہ نے اس سے کنارہ کرنے کا فیصلہ کیا اور ساتھ ہی ایک سٹوری بھی شیئر کی جس میں اداکارہ نے سوشل میڈیا کو جہنم سے بھی زیادہ بری جگہ قرار دیا۔
مزید پڑھیں:معروف ٹک ٹاکر قتل، پولیس نے شو ہر کو گرفتار کر لیا
اس کے علاوہ ان کے انسٹاگرام پر درج بائیو بھی توجہ کا مرکز بن گیا جس میں اداکارہ نے لکھا "ناٹ ڈیڈ"۔
سوشل میڈیا چھوڑنے سے قبل علیزے شاہ نے فینز کے ساتھ اپنی جذباتی جدوجہد کو شیئر کیا تھا، اور بتایا کہ وہ دنیا کے سامنے خود کو مضبوط دکھاتی ہیں لیکن وہ ذاتی طور پر جنگ لڑ رہی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا تھا کہ اداکاری میں کردار حاصل کرنے کے لیے انہوں نے کبھی بھی اپنی اخلاقیات پر سمجھوتا نہیں کیا تاہم ان سب کے باوجود انہیں عوام کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا رہا۔