معروف ٹک ٹاکر قتل، پولیس نے شو ہر کو گرفتار کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )لاہور میں نواب ٹاؤن پولیس نے ٹک ٹاکر آیت مریم کے قتل میں ملوث اس کے شوہر سعد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی صدر کے مطابق ملزم نے معمولی جھگڑے کے بعد گلا دبا کر اپنی بیوی کو قتل کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ آیت مریم کی بہن زینب جب اس سے ملنے پہنچی تو محلے داروں کی موجودگی کے دوران گھر کے اندر جا کر دیکھا تو آیت مریم بیڈ پر مردہ حالت میں پائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:عید قربان کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی
نواب ٹاؤن پولیس کو واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی گئی اور 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق میاں بیوی کے درمیان جھگڑے معمول کا حصہ تھے۔
ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔