عیدالاضحی کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی، اسپارکو نے نئے چاند بارے پیشگوئی بھی کر دی

Apr 28, 2025 | 15:52:PM
عیدالاضحی کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی، اسپارکو نے نئے چاند بارے پیشگوئی بھی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24  نیوز )سپارکو نے ذی القعدہ کے چاند بارے پیشگوئی کر دی ہے، آج چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

سپارکو نے کہا ہے کہ ذی القعدہ 1446 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش رات بارہ بج کر 31 منٹ پر ہو گئی ہے، آج غروب آفتاب کے وقت، نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے اور 51 منٹ ہوگی۔

سپارکو کے مطابق ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان کا دورانیہ 53 منٹ ہونے کی توقع ہے، آج ذی القعدہ کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کی بڑی رہنما پھر گرفتار

اگر چاند آج نظر آتا ہے تو شوال 29 دن کا ہو گا اور ذی القعدہ اگر 30 یوم کا ہوا تو عیدالاضحی 7 جون کو ہونے کی توقع ہے اگر ذی القعدہ بھی 29 دنوں پر مشتمل ہوا تو عید چھ جون کو ہو سکتی ہے۔

ذی القعدہ کا چاند اگر آج نظر نہیں آتا تو عیدالاضحی پھر 7 جون یا پھر 8 جون کو ہو سکتی ہے، چاند کی رویت کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔