کروڑوں ڈالر کا امریکی طیارہ سمندر میں غرق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین پر تعینات کروڑوں ڈالر کا ایف 18 لڑاکا طیارہ معمول کی سرگرمی کے دوران سمندر میں گر گیا۔
امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، طیارے کے ساتھ اسے کھینچنے والا گراؤنڈ ٹریکٹر بھی سمندر برد ہو گیا۔
حادثے کے نتیجے میں بحریہ کا ایک اہلکار زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔
مزید پڑھیں:کینیڈین پارلیمانی انتخابات: حکمراں لبرلز کو حریف کنزریٹوز پر برتری
امریکی بحریہ نے تصدیق کی ہے کہ طیارے اورٹریکٹر کے ساتھ گرے تمام افراد کو بحفاظت سمندر سے نکال لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین بحیرہ احمر میں موجود امریکی بحری بیڑے کا حصہ ہے اور حالیہ دنوں میں یمن پر امریکی حملوں میں سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔