وزیراعظم کا شکر گزار ہوں انہوں نے نہروں کے مسئلے کو اہم سمجھا ،مراد علی شاہ

Apr 29, 2025 | 00:40:AM
وزیراعظم کا شکر گزار ہوں انہوں نے نہروں کے مسئلے کو اہم سمجھا ،مراد علی شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا شکر گزار ہوں انہوں نے نہروں کے مسئلے کو اہم سمجھا ،اتفاق ہوا تھا جب تک باہمی اتفاق نہیں ہوجاتا کوئی نہر نہیں بنے گی،میں بلاول بھٹو اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں موجود تھا،فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کوئی نئی نہر نہیں بنائے گی۔

وزیراعلی سندھ نے سی سی آئی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہاکہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاقی صوبوں کی مشاورت کے بغیر آگے نہیں بڑھے گا،فیصلہ کیا گیا ہے کہ پانی معاہدے پر عمل درآمد کیا جائے گا ،7 فروری کے ایکنگ کے نہروں کی منظوری کے فیصلے کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،پلاننگ ڈویژن اور ارسا کو تمام سٹیک ہولڈرزسے مشاورت کا کہا گیا ہے ،وزیراعظم اور بلاول بھٹو کا شکر گزار ہوں انہوں نے مسلہ خوش اسلوبی سے حل کیا ۔

مراد علی شاہ نے کہاکہ ہمیشہ سے کہہ رہا تھا کوئی نہر نہیں بن رہی ،لوگوں کو دیکھایا گیا کہ چولستان کینال بن رہا ہے ،نہروں کی سکیم پر ایک پیسہ خرچ نہیں ہوا ،بغیر پیسہ خرچ ہوئے نہریں کیسے بن سکتی تھیں ،صدر آصف زرداری کو نہروں کے مسئلے پر گھسیٹا گیا ،آصف زرداری وضاحت نہیں دینا چاہتے تھے ،آصف زرداری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں موقع ملا ،صدر نے کہا کہ بغیر اتفاق کوئی فیصلہ کیا گیا تو اسے تسلیم نہیں کریں گے ،صدر آصف زرداری کی وضاحت کے بعد بھی ملائن کرنے کی کوشش کی گئی،ان کاکہناتھا کہ میں نے کہا گارنٹی دے رہا ہوں کوئی نہر نہیں بن رہی لیکن کوئی ماننے کو تیار نہیں تھا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: