راول ڈیم میں فلمینگو کا  شکار کرنے پر 3ملزمان تین ماہ کیلئے اڈیالہ منتقل

Sep 28, 2026 | 17:02:PM
راول ڈیم میں فلمینگو کا  شکار کرنے پر 3ملزمان تین ماہ کیلئے اڈیالہ منتقل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی )راول ڈیم میں شہریوں کی جانب سے فلمینگو کے غیر قانونی شکار کے کیس میں ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے فی الفور ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمہ میں اے سی سیکرٹریٹ کی جانب سے 3 ملزمان کو تین ماہ کے لئے جیل بھیج دیا گیا،فلمینگو کے غیر قانونی شکار پر ملزمان کو 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

مقدمہ کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز کی جانب سے متعلقہ تھانے میں درخواست دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :سستا پیٹرول سکیم سے فائدہ اٹھانے والے شہریوں کیلئے اہم اعلان