جعلی کرنسی : مدیحہ امام ترکی میں پھنس گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کی معروف اداکارہ مدیحہ امام ترکی میں جعلی کرنسی دے کر پھنس گئیں۔
مزاحیہ پروگرام میں اداکارہ مدیحہ امام نے ماضی کا قصہ سنایا کہ کس طرح انہوں نے بے دھیانی میں فروٹ والے کو جعلی کرنسی دے دی تھی اس کے بعد اس نے پولیس کو بلا لیا۔
اداکارہ نے کہا کہ میں ملک سے پہلی بار سفر کررہی تھی، شوٹنگ کے لیے ترکی پہنچی اور کہاں کہ کہیں نہیں جاؤں گی کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ سارے ممالک میں حلال کھانا نہیں ہوتا۔
مدیحہ امام کے مطابق والدہ نے کہا کہ یہ خلل دماغ سے نکالو اور جاؤ گھوم پھر کر آجاؤ، شوٹنگ کے آخری دن میں باہر چلی گئی۔
مزید پڑھیں:ٹی ٹونٹی: ویسٹ انڈیز ہار گیا، نیپال کی تاریخ رقم
سیر کرتے ہوئے فروٹ پلیٹ کھائی جیسے ہی میں نے کھایا اور پیسے دیے تو وہ مجھے عجیب طرح سے دیکھنے لگا۔
انہوں نے کہا کہ میں سوچنے لگی کہ کیا میں نے اسے زیادہ پیسے دے دیے جو یہ مجھے دیکھ رہا ہے پھر وہ گیا اور پولیس کو بلا کر لے آیا کیونکہ میں نے اسے جعلی کرنسی دے دی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں نے کہا کہ فروٹ پلیٹ ہی تو کھائی ہے لیکن بعد میں کرنسی کا پتا چلا، میں وہ کرنسی پاکستان سے لے کر گئی تھی پھر ویگن میں ترکش ڈرائیور تھے وہ دیکھ رہے تھے انہوں نے ادائیگی کی۔
مدیحہ امام نے کہا کہ میں بیرون ممالک میں ایک شاپنگ مال میں گئی تو خاتون نے مجھے یمنیٰ زیدی سمجھ کر ان کے ڈراموں کے نام لینا شروع کردیے پھر مجھ سے آٹو گراف بھی لیا۔
انہوں نے کہا کہ شوہر نے انہیں بتایا کہ یہ مدیحہ ہیں لیکن وہ شوہر سے ہی لڑنا شروع ہوگئیں۔