ٹی ٹونٹی: ویسٹ انڈیز ہار گیا، نیپال کی تاریخ رقم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نیپال کرکٹ ٹیم نے 2 بار کے عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی۔
نیپال نے ہفتے کو شارجہ میں 3 میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میں ویسٹ انڈیز کو 19 رنز سے شکست دے کر انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بھی فل ممبر ٹیم کے خلاف اپنی پہلی کامیابی حاصل کی۔
اس سے قبل 2014 میں نیپال نے افغانستان کو ایک ٹی ٹونٹی میچ میں ہرایا تھا، لیکن اس وقت افغانستان ایسوسی ایٹ رکن تھا۔
شارجہ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر نیپال کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
نیپال نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر148 رنز بنائے۔روہت 38 اور کوشل ملا 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 129 رنز اسکور کیے۔عامر جانگو اور ایلن 19،19 رنز بناکر نمایاں رہے۔
یوں نیپال نے 2 بار کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 19 رنز سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی۔
مزید پڑھیں:کینیڈین پارلیمنٹ میں بھی پہلی بار کرکٹ کی گونج،اپنی ٹیم بنانے کااعلان