کینیڈین پارلیمنٹ میں بھی پہلی بار کرکٹ کی گونج،اپنی ٹیم بنانے کااعلان

Sep 27, 2025 | 11:31:AM
کینیڈین پارلیمنٹ میں بھی پہلی بار کرکٹ کی گونج،اپنی ٹیم بنانے کااعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محسن الملک)کینیڈین پارلیمنٹ میں پہلی بار کرکٹ کی گونج سنائی دی۔
پاکستانی نزاد کینڈین پارلیمنٹیرین اقرا خالد نےکرکٹ پر بات کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔
اقرا خالد نے کینیڈا میں کرکٹ کی مقبولیت سے پارلیمنٹرینز کو آگاہ کرتے ہوئے کامن ویلتھ سفارتی مشن اور کینیڈین پارلیمنٹیرین کے درمیان کرکٹ میچ کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ فائنل:پانڈیا،ابھیشیک شرمامیچ کھیلیں گےیانہیں؟بھارتی ٹیم کوبڑےدھچکے کا خدشہ
اقرا خالدنے کہاکہ ہمیں اب کینیڈین نوجوان کرکٹ کھلاڑیوں پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی ،کینیڈا کی کرکٹ ٹیم بنا کر پوری دنیا میں کینیڈا کی نمائندگی کرنا ہوگی ،کینیڈا میں کرکٹ کا کھیل دن بدن مقبولیت حاصل کررہا ہے ۔