ایشیا کپ فائنل:پانڈیا،ابھیشیک شرمامیچ کھیلیں گےیانہیں؟بھارتی ٹیم کوبڑےدھچکے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )ایشیا کپ 2025 پاک بھارت فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑے دھچکے کا خدشہ ہے۔
بھارتی باؤلنگ کوچ نےپانڈیا اورابھیشیک شرماکی فٹنس پرخدشات ظاہرکردیئےہیں،سری لنکا کےخلاف پہلا اوورکرنے کے بعد پانڈیا ہیمسٹرنگ کا شکار ہو کر باہر چلے گئے تھے،ہاردک پانڈیا بقیہ اننگز میں میدان میں واپس نہیں آئے۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ فائنل: بھارت کو کیسے پچھاڑا جا سکتا ہے؟ وسیم اکرم نے گُر بتا دیا
بھارتی باؤلنگ کوچ نے پانڈیا اور ابھیشیک شرما کی فٹنس پر شدید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج رات اورکل صبح پانڈیا اور ابھیشیک کی انجری کاجائزہ لیاجائے گا،ابھیشیک شرما نے بھی سری لنکا کی اننگز کا پورا دوسرا ہاف میدان سے باہر گزارا۔
یہ بھی پڑھیں:کینیڈین پارلیمنٹ میں بھی پہلی بار کرکٹ کی گونج،اپنی ٹیم بنانے کااعلان
مورکل نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے سب سے ضروری چیز آرام ہے۔ انجریز سے بحالی پہلے ہی شروع ہو چکی ہے، کھلاڑی آئس باتھ میں جا چکے ہیں۔ بہترین بحالی نیند اور آرام سے ممکن ہے۔ ہفتے کو کسی قسم کی ٹریننگ نہیں ہوگی بلکہ صرف پول سیشنز اور مساج ہوں گے تاکہ کھلاڑی ذہنی طور پر بڑے معرکے کے لیے تیار ہو سکیں۔