انضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا، انجیو پلاسٹی کر دی گئی، طبیعت بہتر

Sep 28, 2021 | 08:47:AM
 پاکستان ،کرکٹ ٹیم، سابق کپتان ،انضمام الحق 
کیپشن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ کپ 1992کے ہیرو انضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا ۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق  دل کی تکلیف کے باعث لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ذرائع کے مطابق ماہر امراض دل پروفیسر زبیر اکرم نے انضمام الحق کی انجیو پلاسٹی کی ہے۔ ہسپتال میں انضمام الحق کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 41 افراد جاں بحق،مثبت کیسز کی شرح3.17فیصد