بہاولنگر کے شہریوں سے صفائی ٹیکس لینے کا فیصلہ

Oct 28, 2025 | 12:49:PM
بہاولنگر کے شہریوں سے صفائی ٹیکس لینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر بھٹی)بہاولنگر کے شہریوں سے بھی  صفائی ٹیکس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پہلے مرحلہ میں کمرشل بنیادوں پر صفائی ٹیکس نافذ کیا جارہا ہے،بہاولنگر کے دکانداروں کو صفائی ٹیکس کے چالان بھیج دئیے گئے، چھوٹے تاجروں پر پانچ سو روپیہ ماہانہ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
بہاولنگر کے تاجروں نے حکومت سے صفائی ٹیکس نہ لگانے کی اپیل کی ہے۔

 تاجروں نے کہا کہ پہلے ہی کاروبار کے حالات ٹھیک نہیں ہیں تاجر پریشان ہیں،ہم تو اپنی دکانوں کی خود صفائی کرتے ہیں کوڑا بھی خود کنٹینر میں پھینکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  صفائی ٹیکس کسی صورت تاجر دوست اقدام نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ 4لاکھ16ہزار362روپے کا ہو گیا